لاہور : والٹن روڈ سے بریف کیس میں بند نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

لاہور : لاہور میں بریف کیس بند خاتون کی لاش برآمد۔ ہومیسائیڈ یونٹ کے پاس گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے لاش کئی گھنٹوں بعد مردہ خانے منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو شہ رگ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے میں ویران جگہ پر پڑے بریف کیس کو دیکھ کر نوید بٹ نامی شخص نے پولیس کواطلاع دی۔ پولیس نے چیک کیا تو 23 سے 24 سالہ خوش شکل خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

ہومی سائیڈ یونٹ کے پاس گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے لاش کئی گھنٹے موقع پر پڑی رہی۔ چار گھنٹے گزرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ ہومی سائیڈ یونٹ کے پاس گاڑیاں نہ ہونے کے باعث لاش منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی۔

ہومی سائیڈ یونٹ کا سب انسپکٹربغیر گاڑی کے چار گھنٹے تک لاش کے پاس کھڑا رہا۔ سب انسپکٹرعبدالمجید نے لاش اٹھانے کے لیے ایدھی ایمبولینس کو فون کرکے بلوایا۔ آئی جی پنجاب نے ہومی سائیڈ یونٹ تو بنالیا لیکن اسے گاڑیاں فراہم نہ کی جا سکیں جبکہ ایس پی سول لائن چار گھنٹے کے بعد بھی جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکے۔

نامعلوم افراد نے بیگ ایسی جگہ پر پھینکا جہاں لوگوں کا گزر کم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو شہ رگ کاٹ کر قتل کیا گیا جبکہ چہرے پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ سرخ لباس میں ملبوس لڑکی کی لاش کو چادر میں لپیٹ کر بیگ میں بند کیا گیا۔

لاہور میں میں لڑکی کی لاش کوبیگ میں بند کرکے پھینکنے کایہ دوسراواقعہ ہے۔ اس سے قبل سیالکوٹ کی رہائشی ماڈل عبیرہ کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور اس کی لاش سوٹ کیس میں بند کرکے شیراکوٹ کے علاقے میں واقع بس اڈے پر چھوڑدی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج پھر طلب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے