ہم قیمتوں, میں اضافے کو, برداشت نہیں, کریں گے

ہم قیمتوں میں اضافے کو برداشت نہیں کریں گے

اسلام آباد: پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کمپنیاں زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمتوں (ایم آر پیس) سے اضافی قیمتوں پر ادویات فروخت کررہی تھیں جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کو ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی

ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے میں ملوث دواساز کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور کراچی، لاہور اور پشاور میں ان کے خلاف آپریشن میں کروڑوں روپے کی ادویات کو قبضے میں لیا گیا۔
روزانہ 65 ہزار صحت کارڈ پرنٹ کیے گئے ہیں اور سال کے اختتام تک تقریباً 5 کروڑ 50 لاکھ لوگ مفت طبی علاج کے حصول کے قابل ہوں گے۔
ڈریپ کے صوبائی دفاتر کی جانب سے فیڈرل ڈرگ انسپیکٹرز کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں کی تصدیق کریں اور اگر ادوایت کی قیمتیں زائد پائیں تو ڈریپ ایکٹ 2012 اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت فوری کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے