محمد عامر والدہ کی طبیعت ناساز ہونے پر وطن واپس

منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان کے مطابق محمد عامر کی والدہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث انھیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیل رہی ہے اور سیریز کا آخری میچ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 111 رنز سے شکست دی تھی۔ اسی میدان پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے 59 رنز سے کامیابی حاصل کرنے سیریز اپنے نام کی تھی۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

گال ٹیسٹ: کین ولیمسن اور سری لنکن اسپنر اکیلا کے بولنگ ایکشن مشکوک قرار

گال ٹیسٹ: کین ولیمسن اور سری لنکن اسپنر اکیلا کے بولنگ ایکشن مشکوک قرار

سری لنکا کے شہر گال میں ٹیسٹ میچ کے دوران آفیشلز نے نیوزی لینڈ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے