2018 میں بلاول بھٹو زرداری بازی لے جائیں گے، منظور وسان

سندھ کے وزیر صںعت منظور وسان کہتے ہیں کہ 2018 میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں مقابلہ ہوگا۔

 کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں پرحالات کشیدہ ہیں، پورا پاکستان امن کا خواہاں ہے، گزشتہ روزاجلاس میں عمران خان کی عدم شرکت درست عمل نہیں، احتساب سب کا ہوگا کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، سمجھ نہیں آتا کہ وزیراعظم پانامالیکس کے معاملے پر بات کرنا کیوں نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) میں مقابلہ ہوگا، عمران خان 2018 تک آرام کریں اور2018 میں بلاول بھٹو زرداری بازی لے جائیں گے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے صنعتکاروں کے مسائل فوری حل ہوں، تاجروں کی تجاویزپر2017 میں صنعتی زون میں تبدیلی آئے گی، سرمایہ کاری بڑھےگی، کوئی کراچی چھوڑکرباہرنہیں جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی: صفائی کے 20 دن میں 48 ہزار ٹن کچرا نالوں سے صاف کیا گیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے