برازیل میں کشتی ٹکرانے سے پل منہدم، 2 گاڑیاں بہہ گئیں

برازیل میں کشتی ٹکرانے سے پل منہدم، 2 گاڑیاں بہہ گئیں

برازیلیا: 

برازیل کے دریا پر بنا پل گندم سے لدی کشتی کے ٹکرانے سے منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں کشتی پاش پاش ہوگئی اور 2 گاڑیاں دریا میں بہہ گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست پارا کے دریا ’موجو‘ پر قائم پل کے پلرز سے گندم سے بھری کشتی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں گیا، پل پر موجود دو گاڑیاں بھی دریا میں بہہ گئیں جب کہ کشتی کے بھی کئی حصے ہوگئے۔

ریسکیو اداروں کے تیراکوں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کشتی میں سوار 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے، بعد ازاں  کار میں سوار افراد کو بھی دریا میں سے نکال لیا گیا جنہیں معمولی زخم آئے ہیں۔ اسپتال میں 10 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کی مرمت میں چند دن لگ سکتے ہیں تب تک دریا کو پار کرنے کے لیے کشتی کا استعمال کیا جا سکے گا۔  اس سے قبل بھی پل کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں لیکن پل کے پلرز کو پختہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے گئے۔

ایرانی آبدوز میں دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ کو لگام نہ ڈالی گئی تو لوگ مریں گے: نکی ہیلی

ٹرمپ کو لگام نہ ڈالی گئی تو لوگ مریں گے: نکی ہیلی

نکی ہیلی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے دو اہم مشیروں نے ان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے