حمزہ شہباز, نے نیب حکام, کی طرف سے انہیں ,گرفتار کرنے, کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

حمزہ شہباز نے نیب حکام کی طرف سے انہیں گرفتار کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: آج حمزہ شہباز کی گرفتاری ممکن بنانے کی ہر کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے مقدمے میں کی جائی گی

جمعے کے روز بھی نیب حکام نے پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔
حمزہ شہباز کے ذاتی سیکیورٹی گارڈز نے نیب کے حکام کو گھر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی جس پر نیب کے حکام اور حمزہ شہباز کے ذاتی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ اس واقعے سے متعلق حمزہ شہباز کے ذاتی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
آمدن سے زائد اثاثہ اجات رکھنے کے ریفرنس میں نیب حکام نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو 11 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔
حمزہ شہباز نے نیب حکام کی طرف سے انہیں گرفتار کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب حکام کی یہ کارروائی نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ یہ عدالتی کارروائی کی بھی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب حکام کو یہ واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں گے۔
اس کے علاوہ حمزہ شہباز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ اس درخواست کی سماعت 8 اپریل کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے