کچھ وقت, سرسبز مقامات, پر گزاریں تو اس سے, اسٹریس ہارمون میں, واضح کمی

کچھ وقت سرسبز مقامات پر گزاریں تو اس سے اسٹریس ہارمون میں واضح کمی

مشی گن: پرفضا مقام پر کچھ وقت گزارنے سے بدن میں دباؤ اور پریشانی بڑھانے والے (اسٹریس) ہارمون کم ہوجاتے ہیں اور انسان خود کو ہلکا پھلکا اور بہتر محسوس کرتا ہے

ماہرین نے ایک مطالعےکے بعد یہ بات کہی ہے جس کی تفصیل’ فرنٹیئرز ان سائیکالوجی‘ جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین نے اس عمل کو ’فطری دوا‘ کا نام بھی دیا ہے۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف مشی گن کی پروفیسر میری کیرول نے کی ہے ۔ وہ کہتی ہیں کہ اس سے قبل سرسبز جگہ پر وقت گزارنے اور بہتر موڈ کے درمیان گہرا تعلق دریافت ہوچکا ہے لیکن اب اس کے سائنسی و طبی ثبوت ملے ہیں۔
ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ روزانہ 20 سے 30 منٹ تک پرفضا مقام پر واک کرنے سے کارٹیسول ہارمون ازخود کم ہوتا ہے جو جسم میں ہوتو انسان کی پریشانی اور ڈپریشن بڑھاتا ہے۔ اسی لیے ہم لوگوں کو کچھ وقت فطری ماحول میں گزارنے کا مشورہ دیتےہیں،
ماہرین نے کہا ہے کہ اگر وقت کی تنگی ہے تب بھی ہفتے میں تین مرتبہ کم سے کم دس منٹ سبزے والے پرسکون مقام پر ضرور گزارئیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیس ماسکس سے کیسے وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں کیسے مدد مل سکتی ہے

فیس ماسکس سے وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں کیسے مدد مل سکتی ہے

وائرس سب سے پہلے ناک کے اندرونی نظام کو متاثر کرتا ہے اور پھر زیریں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے