پیمرا, کی, چینلز کو نئی, ہدایت

پیمرا کی چینلز کو نئی ہدایت

اسلام آباد: پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘متعلقہ کوارٹرز‘ کا ماننا ہے کہ ایسے ریٹائرڈ فوجی افسران ٹی وی پروگرامز میں بلائے جاتے ہیں ’جو عام طور ریٹائرمنٹ کے بعد کے وقت کی وجہ سے نئی دفاعی اور سیکیورٹی پیش رفتوں کے حوالے سے بہتر طریقے سے بات نہیں کرسکتے‘

پیمرا نے ٹی وی نیٹ ورکس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق فوجی افسران کو ‘دفاعی تجزیہ کاروں‘ کے طور پر مدعو کرنے سے قبل آئی ایس پی آر سے کلیئرنس لیں اور اگر بحث میں سیکیورٹی کے امور شامل نہ ہوں تو اپنے مہمانوں کا صرف ’تجزیہ کار‘ کے طور پر تعارف کرایا جائے۔
پیمرا نے ہدایت کی کہ دونوں کیسز میں آئی ایس پی آر سے اجازت لینا لازمی ہوگی اور خبردار کیا کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
پیمرا نے مزید کہا کہ ‘ایسے ریٹائرڈ اہلکاروں کی بحث زیادہ تر سیکیورٹی امور سے سیاست کی جانب مڑ جاتی ہے جس سے نادانستگی میں فوجی افسران سیاسی بحث میں شامل ہوجاتے ہیں‘۔
ان کے مطابق یہ صورتحال ’نامناسب‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے