مزاحمت, کے پیش نظر,حمزہ شہبازکی, گرفتاری نہیں, ہوسکی

مزاحمت کے پیش نظرحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب نے چھاپہ مارا ، چھاپہ آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تفصیلات کیلئے ماراگیا، حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن 96ایچ کی رہائش گاہ پر موجود تھے

نیب حکام کوحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں دی جارہی اور ٹیم کو حمزہ شہبازکی گرفتاری میں مزاحمت کاسامنا ہے، لیگی کارکنان نےگھر کے باہر موجود نیب اہلکار کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے۔
نیب کی ٹیم8 سے 10 افراد پر مشتمل تھی اور حمزہ شہباز سے مختلف دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔
یب نےآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکوطلب کیاتھا اور دستاویزات مانگی تھی تاہم حمزہ شہباز نے تعاون نہیں کیا۔
نیب کی 3گاڑیاں 12 بجے کے قریب ماڈل ٹاؤن پہنچی تھیں اور گھرکےاندرموجود ہیں ، ن لیگی رہنماؤں کی بڑی تعدادشہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی ، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکنان نےگھر کے دروازے پر دھرنادے دیا ہے جبکہ پولیس کی مزیدنفری بھی ماڈل ٹاؤن 96ایچ رہائش گاہ پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

لاہور:حادثے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور ٹرینیں گھنٹوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے