نئے پاکستان, میں ایک عام آدمی, اور, غریبوں کے, لیے کچھ, نہیں ہے

نئے پاکستان میں ایک عام آدمی اور غریبوں کے لیے کچھ نہیں ہے

لاہور: پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے، ان کی ٹیم نالائق بھی ہے اور نااہل بھی ہے

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا صرف ایک کام ہے کہ مخالفین کو ٹارگٹ کرنا، لوگوں کو گرفتار کرانا اور کرپشن کرپشن کا چورن بیچنا تاکہ ان کی نالائقی اور نااہلی کی طرف کوئی توجہ نہ دے۔
لیگی رہنما نے وزیر خزانہ اسد عمر کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وزیر خزانہ انوکھا وزیر خزانہ ہے، جب وزیر خزانہ یہ کہہ دے کہ ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے تو اس ملک میں کون پیسہ لائے گا، اور جو سرمایہ کار ہے وہ بھی اپنا پیسہ واپس لے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا بیان پاکستان کی سالمیت پر حملہ سمجھتا ہوں اور یہ پاکستان کے قومی مفاد سے متصادم ہے اور اس کے پیچھے غیرملکی ایجنڈا لگتا ہے۔
اسد عمر کی جواب طلبی پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے، انہوں نے کس کے کہنے پر اور کسے خوش کرنے کے لیے یہ بیان دیا، انشاءاللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔
نئے پاکستان میں ایک عام آدمی اور غریبوں کے لیے کچھ نہیں ہے، سوائے آہوں کے، دھکوں کے اور سسکیوں کے،

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے