باکمال شاعر نے, پاکستانی, انڈسٹری کو, خوب صورت, گیتوں‌, سے نوازا

باکمال شاعر نے پاکستانی انڈسٹری کو خوب صورت گیتوں‌ سے نوازا

ان کا شمار اردو کے ممتاز شعرا اور مستند فلم سازوں میں‌ ہوتا تھا، انھوں نے مشہور پاکستانی فلم “آخری اسٹیشن” بنائی

سروربارہ بنکوی نے شائقین فن کو تیری یاد آ گئی غم خوشی میں ڈھل گئے، ہمیں کھو کر بہت پچھتاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے، کبھی میں سوچتا ہوں کچھ نہ کچھ کہوں جیسے لازوال گیت تخلیق کیے۔
اس منفرد شاعر کے ہاں جذبات کا اظہار اپنے اوج پر دکھائی دیتا، الفاظ موتیوں کی طرح پروے جاتے، خیالات نغمگی کے حامل ہوتے اور یوں ان کے مصرعے دلوں میں گھر کر جاتے۔
ان کا اصل نام سعید الرحمن تھا، انھوں نےعملی زندگی کا آغاز فلموں کے مکالمے لکھ کر کیا، بعد ازاں فلم ساز ی اور ہدایت کار ی کے میدان میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے