ٹرینوں کی آمد و رفت کی بحالی تک ہر روز ایک مسافر ٹرین معطل کی جائے گی

لاہور: ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کے ایک حادثے نے ریلوے کی تمام کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے، نئی ٹرینیں چلانے سے ریلوے کے پاس ریزرو میں انجن اور بوگیاں موجود نہیں

مسافر ٹرینیں تاخیر سے پہنچنے اور نکلنے کے بعد اب معطل بھی کی جارہی ہیں، ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس معطل کردی اس سے قبل گزشتہ روز کراچی ایکسپریس بھی معطل کی گئی تھی۔
لاہور اسٹیشن سے بزنس ایکسپریس 20 گھنٹے کی تاخیر کے بعد کراچی کے لیے روانہ ہوگئی، جسے کل سہہ پہر تین بجے روانہ ہونا تھا جب کہ قراقرم ایکسپریس میں بزنس ٹرین کے مسافر بھی سوار کیے گئے ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو آئندہ نئی ٹرینیں نہ چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بغیر سوچے نئی ٹرینیں نہ چلائی جاتیں تو ریزرو میں موجود انجنوں اور بوگیوں سے ٹرینوں کا نظام متاثر ہونے سے بچایا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے