صنم سعید شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی اسماء عزیز کی حمایت میں سامنے آگئیں

صنم سعید شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی اسماء عزیز کی حمایت میں سامنے آگئیں

لاہور: 

معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اسماء عزیز کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔

شوہر کی جانب سے اسماء پر کیے جانے والے بہیمانہ تشدد کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسماء گاڑی میں حواس باختہ انداز میں رقص کرتی نظر آرہی ہے جس کے بعد سے اسماء کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے صنم سعید خاموش نہ رہیں اور اسماء کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔

صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں ویڈیو میں رقص کی وجہ سے اسماء پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اسماء کے حوالے سے سب کا موقف ایسا ہے اگر کسی طوائف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہو تو یہ اسی کا قصور سمجھا جائے، آپ لوگوں میں سے کچھ لوگ رضامندی کا مطلب کب سمجھیں گے۔

اسماء کی رقص کی پرانی ویڈیو کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی خواہش کے برخلاف رقص سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔ کچھ رحم کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں فیصل میاں نامی شخص  نے رقص سے انکار پر دوستوں کی مدد سے اہلیہ اسماء عزیز کو بری طرح پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور سر کے بال بھی کاٹ دیئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے فیصل اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا تھا۔

بس رپیڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی‘ جلد بازی میں شروع کیا گیا

یہ بھی پڑھیں

کرتارپور راہداری کا افتتاح حقیقی سنگ میل ہے

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نےکہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا پاکستانیوں کے کشادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے