صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی, نے بریگیٹریئر (ر) اعجاز, احمد شاہ سے, حلف لیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بریگیٹریئر (ر) اعجاز احمد شاہ سے حلف لیا

اسلام آباد: تقریب حلف برداری کے دوران ایوان صدر میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی

اس حکومتی فیصلے کے بعد ہی اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اقدام کی سخت مخالفت کردی تھی۔

دسمبر 2007 میں اپنی شہادت سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے اعجاز احمد شاہ نے انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ 2004 سے 2008 تک انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رہے۔
انہوں نے گزشتہ برس عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-118 ننکانہ صاحب 2 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کرکے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
ان پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے آئی بی کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا۔
اعجاز احمد شاہ نے قومی اسمبلی کے نئے سیشن کے آغاز سے 10 روز قبل ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے ماحول کے خراب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔
چونکہ وزیراعظم عمران خان کے پاس کسی بھی پارلیمانی رہنما کو وزیر منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہے، لیکن انہوں نے جان بوجھ کر ایک متنازع شخص کو وزیر پالیمانی امور کا عہدہ دے کر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو مشتعل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

سمجھ نہیں آتا ن لیگ اپنے لیڈر کی زندگی سے کیوں کھیل رہی ہے

سمجھ نہیں آتا ن لیگ اپنے لیڈر کی زندگی سے کیوں کھیل رہی ہے

اسلام آباد: اگر نواز شریف کی حالت واقعی خراب ہے تو ضمانتی بانڈ کا مسئلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے