بڑھتے ہوئے, اسلام دشمن رویے, عالمی, امن کے لیے, خطرہ ہیں

بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قرارداد اسلام دشمن رویوں پر مبنی بڑھتی انتہا پسندی اور تنگ نظری کی مخالفت کرتی ہے، بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں

پاکستان کی حمایت سے ترکی نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملوں اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں پیش کی۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پُل تعمیر کرنے چاہییں، کسی مذہب، نسل اور رنگ کے لوگوں کو نفرت، انتہا پسندی اور استحصال کا نشانہ نہیں بننے دے سکتے۔
ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام، مذاہب اور تہذیبوں کو قریب لانے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔
ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند گروہ مذہب کی بنیاد پر انتشار اور امن دشمنی کو فروغ دے رہے ہیں، مغرب میں پروان چڑھنے والی انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارےکی راہ میں رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی پر انتخابی مہم کے دوران سرکاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے