آج شب معراج, مذہبی عقیدت, واحترام, سے منائی, جائے, گی

آج شب معراج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد: نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سراپا معجزہ بن کر دنیا میں تشریف لائے ۔ آپﷺ کے جمالات و کمالات اور معجزات یوں تو بے شمار ہیں لیکن معراج وہ فضیلت ہے جو رب کائنات نے اپنے محبوب کے سوا کسی نبی یارسول کو عطا نہیں کی ۔ آج شب معراج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

شب معراج وہ مقدس رات ہے جب انسانیت معراج سے سرفراز ہوئی اور آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین سے عرش بریں تک جا پہنچے ۔
نبی آخرالزماں ﷺ عرش پر پہنچے تو چاروں طرف نور پھیل گیا ۔ کائنات کے پورے نظام کو روک دیا گیا ۔
پہلے سے ساتویں آسمان تک انبیاء اور ملائکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا استقبال کیا ۔اُس رات رب العزت نے اپنے محبوب کو نمازوں کا تحفہ عطا کیا ۔
ملک بھرمیں شب معراج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔
شب معراج کے موقع پر مساجد کو انتہائی خوبصرتی سے سجایا جائے گا ۔
عبادات ، نوافل ، روحانی محافل ، میلاد ، ذکر ، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا ۔
ملک و قوم کی سلامتی ، بقا اور ترقی و خوشحالی کی دعائیں مانگی جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے