ڈبل ڈیکر بس, میں, اچانک آگ, بھڑک, اُٹھی

ڈبل ڈیکر بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

لیما: ہولناک آتشزدگی میں 17 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والے زیادہ تر مسافر بس کے اوپری حصے میں تھے

پیرو کے دارالحکومت لیما کے بس ٹرمینل میں مسافروں سے بھری ڈبل ڈیکر بس کے بیرونی حصے میں آگ لگی جس نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بس مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگئی۔
ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
حادثہ جس بس ٹرمینل میں ہوا اسے حکومت کی جانب سے ایک ہفتے قبل قریب میں موجود غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والی دکانوں کے باعث بند کردیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی پر انتخابی مہم کے دوران سرکاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے