سندھ اور, بلوچستان کے, الیکشن کمیشن کے ممبران اپنی, مدت مکمل ,کرچکے

سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبران اپنی مدت مکمل کرچکے

اسلام آباد: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو خط لکھا گیا تھا جسے قائد حزب اختلاف نے آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا

اپوزیشن لیڈر کے اعتراض کے بعد شہبازشریف کو خود خط لکھا ہے اور اس خط میں بھی پہلے والے خط کے نام دوبارہ تجویز کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبر کے لیے امان اللہ بلوچ، منیر کاکڑ اور نوید جان بلوچ کے نام تجویز کیے ہیں جب کہ سندھ کے لیے خالد صدیقی، فرخ ضیاء شیخ اور ایاز محمود کے نام دیے گئے ہیں۔
اپوزیشن چیمبر نے وزیراعظم کے قائد حزب اختلاف کو خط پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ اس معاملے پر خطوط سے کوئی پیشرفت نہیں ہوگی، جب تک وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات نہیں کرتے تب تک معاملے آگے نہیں بڑھ پائے گا۔
سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبران اپنی مدت مکمل کرچکے ہیں اور نئے ممبران کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے