پینٹاگون کے, مطابق, ترکی کو, مزید ایف 35 طیاروں کی فراہمی روک دی جائے

پینٹاگون کے مطابق ترکی کو مزید ایف 35 طیاروں کی فراہمی روک دی جائے

واشنگٹن: پینٹاگون کے مطابق ترکی کو مزید ایف 35 طیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی۔ نیز ایف 35 پروگرام کے تحت مشترکہ سرگرمیاں بھی روک دی جائیں گی

پینٹاگان اور ہوابازی کی صنعت کے اہل کاروں نے جون 2018 میں بتایا تھا کہ کانگریس کی مخالفت کے باوجود ترکی کو ایف 35 جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر کی پہلی کھیپ موصول ہوجائے گی۔
نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ کے تحت ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے دو بل منظور کیے تھے، جن میں ’ایف 35 پروگرام‘ میں ترکی کی شرکت پر پابندیاں عائد ہیں۔
امریکی قانون سازوں کو ترکی کی جانب سے ایک امریکی پاسٹر کو قید کرنے اور روسی ایس 400 ایئر ڈفنس سسٹم خریدنے کے منصوبے پر تشویش لاحق رہی ہے، جس کے لیے اُس کا کہنا ہے کہ اس سے نیٹو اتحاد کی ‘عام سلامتی میں ابتری آئے گی’ اور ترکی کے نیٹو کے اتحادیوں کی جانب سے زیر استعمال نظام عمل کے قابل نہیں رہے گا۔
این ڈی اے اے اور اس میں درج لینگوئیج تب تک قانون نہیں بنے گی جب تک ایوان نمائندگان اور سینیٹ اسے منظور نہیں کرتے، جو ایک مشترکہ بِل ہوگا۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح، ’لاک ہیڈ مارٹن‘ حکومت امریکہ کی طرف سے کسی بھی سرکاری ہدایت نامے کو ماننے کا پابند ہے۔
گزشتہ سال جیٹ طیارے دیے جانے کے بعد ترکی کے دو جیٹ طیارے کسی اور دِن ایریزونا میں قائم لوک ایئر فورس بیس کی جانب پروار کریں گے، جہاں ترک پائلٹ انہیں اڑانے کی تربیت لیں گے۔ یہ بات پینٹاگان کے ترجمان نے میڈیا کو بتائی تھی ۔
اینڈریوز نے مزید کہا کہ ترکی کے ایف 35 پائلٹ اور مکینک ’لوک ایئر فورس بیس‘ پہنچ چکے ہیں اور بہت جلد پرواز کی تربیت حاصل کرنا شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی میں سالانہ ائیر شو 2019 کا آغاز ہوگیا ، ائیر شو میں پاکستان سمیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے