علی محمد مہر, کو پستول کے بٹ لگنے, سے سر, پر زخم, آئے

علی محمد مہر کو پستول کے بٹ لگنے سے سر پر زخم آئے

کراچی: یس ایس پی ساؤتھ کے مطابق علی محمد مہر کو پستول کے بٹ لگنے سے سر پر زخم آئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں

علی محمد مہر کے گھر 6 افراد کا گروہ داخل ہوا اور ملزمان نے ملازمین مراد اور یاسین کے بارے میں پوچھا جس کے بعد علی محمد مہر کے سر پر پستول کا بٹ مارا۔
پولیس تحقیقات کے مطابق حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ واردات کی نوعیت کیا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علی محمد مہر کے ساتھ پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔
گورنر سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے