سابق بھارتی فوجی کا وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

سابق بھارتی فوجی کا وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

چندی گڑھ: بھارتی سیکیورٹی فورس کے سابق جوان تیج بہادر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔

تیج بہادر بھارتی انتخابات میں مودی کے خلاف شہر واراناسی سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

رپورٹ کے مطابق تیج بہادر نے 2017 میں سوشل میڈیا پر وڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی جوانوں کو ناقص معیار کا کھانا دیا جاتا ہے جس کے باعث انہیں فوج سے برطرف کردیا گیا تھا۔

 بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیج بہادر یادیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں نوکری سے نکال دیا گیا لہذا وہ بھارتی فوج میں کرپشن کے خاتمے کے لیے الیکشن لڑیں گے۔

یاد رہے کہ بھارت میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے اور مخلتف مراحل میں پولنگ کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔

عمران خان این آر او دینے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے

یہ بھی پڑھیں

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی پر انتخابی مہم کے دوران سرکاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے