نیپال میں, خوفناک, طوفان

نیپال میں خوفناک طوفان

کھٹمنڈ: ونیپال میں ہلاکت خیز طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا، مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جب کہ 600 افراد زخمی ہیں

طوفان سے سب سے زیادہ ضلع بارا متاثر ہوا ہے، 90 فیصد جانی و مالی نقصان اسی ضلع میں ہوا ہے، نیپال کے وزیراعظم بھی اس ضلع کا دورہ کریں گے۔ ضلع پارسا بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہے تاہم یہاں نقصان ضلع بارا کی نسبت نہایت کم ہے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جب کہ نیپال آرمی، پولیس اور پیرا ملٹری فورس کی دو بٹالین بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں اور طوفان میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
زیادہ تر ہلاکتیں مکانوں کی چھتیں منہدم ہونے یا بجلی کے کھمبے اور درخت گرنے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں سے 50 کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی پر انتخابی مہم کے دوران سرکاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے