سردار فتح محمد خان بزدار حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے

لاہور: سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے، انہیں دل کا دورہ پڑنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال تونسہ لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے

وزیر اعظم عمران خان، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ ، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔
سردار فتح محمد خان بزدار اپنے قبیلے کے سردار تھے اور 3 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے، ان کی نمازہ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے تونسہ شریف اور شام 7 بجے ان کے آبائی علاقے بارتھی میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ 2018 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے