پیپلزپارٹی, نظریاتی, دیوالیہ پن کا, شکار ہے

پیپلزپارٹی نظریاتی دیوالیہ پن کا شکار ہے

لاہور: وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پی پی 218 ملتان میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوارکوشکست ہوئی، 7 ماہ میں دونوں جماعتوں کے نظریے تبدیل ہوگئے اور دونوں جماعتوں نے ضمنی انتخاب کیلئے اتحاد کیا لیکن عوام نے انہیں مسترد کردیا، (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نظریاتی دیوالیہ پن کا شکار

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے حکومتی اجلاس میں شرکت سے سوالات اٹھ رہے ہیں، جہانگیرترین کے اس اقدامات سےعدالتی فیصلے کی تضحیک ہوتی ہے اور مخالفین کوموقع ملتا ہے، جہانگیرترین تجاویزدیں لیکن بیک ڈورپر رہ کر، میں صرف جہانگیرترین سے درخواست کرسکتا ہوں، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے اور میں اصول کی بات کررہا ہوں کسی کی ذات کی نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گیلانی صاحب کے بچے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرمسلسل ہارتے آرہے ہیں، انہیں پتہ چل گیا کہ پنجاب میں اب پی ٹی آئی اور(ن) لیگ ہے لہذا گیلانی صاحب کے بچے(ن) لیگ کی طرف جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے مسلم لیگ نواز پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے