سندھ, بھر میں, نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

سندھ بھر میں نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

کراچی: شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میں نہم و دہم جماعت حیاتیات (نظری) سائنس گروپ اور دوپہر کی شفٹ میں نہم و دہم جماعت جنرل سائنس کے امتحانات لیے جارہے ہیں

مجموعی طور پر 3لاکھ 67ہزار606 طلبہ و طالبات سائنس و جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے جبکہ اس سال 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں
پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھاکہ امسال سال بورڈ آفس سے پہلے ہی ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جا چکے تھے جبکہ نئے شیڈول کے مطابق طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیٹ شیٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی تھی جبکہ پرائیویٹ طلباکے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر بھی ارسال کر دیے گئے تھے
امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر کنٹرول افسران امتحانی پرچے متعلقہ سینٹر پر پہنچائیں گے جبکہ تمام افسران پرچے کے دوران سینٹر ہی میں موجود رہیں گے اور پرچہ ختم ہونے کے بعد اپنی نگرانی میں طلبہ کی جانب سے پْر کیے گئے جوابی پرچے سرمہر کرکے بورڈ آفس میں پہنچائیں گے
طلبہ امتحانات کے دوران موبائل فون ہر گز اپنے ہمراہ نہ لائیں

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے