پاکستان, کے, تیزترین, ایتھلیٹ انتقال کرگئے

پاکستان کے تیزترین ایتھلیٹ انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے جان پرمل انتقال کر گئے ہیں جان پرمل سن 1964 سے 1974 کے درمیان پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ رہے تھے

جان پرمل نے 1972 کے میونخ میں ہونے والے اولمپکس مقابلے اور 1966، 1970 میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔ انہوں نے سندھ کیلئے 1968 میں ڈھاکہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں سونے کا تمغۃ بھی حاصل کیا تھا۔
جان پرمل کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ برس جون کے مہینے میں انہیں کینسر کی بیماری کا تشخیص ہوئی تھی ۔ جان پرمل ریٹائرمنٹ کے بعد دس سالوں تک روزانہ 3 کلو میٹر پیدل چلا کرتے تھے۔
وہ گزشتہ 10 ماہ میں موت سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ انتقال کے وقت جان پرمل کی عمر 72 برس تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے