پولیس اہلکارکوشہید کرکےفرارہونے والا ملزم گرفتار

مفرورملزم عبدالمالک کوکورنگی کےعلاقےسے گرفتارکیاگیا ہے ملزم کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جا ری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے جمہ کے روزپولیس اہلکارکےقتل میں ملوث دو ملزمان کواُن کے ساتھی پولیس پارٹی پردھاوا بول کرچھڑاکرلے گئے تھے اس واقعے میں ایک پولیس اہلکارشہید ہوا تھا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا

یہ بھی پڑھیں

ہزارہ صوبہ کے حق میں ملک بھر میں تحریک چلائیں گے

ہزارہ صوبہ کے حق میں ملک بھر میں تحریک چلائیں گے

کراچی:اجلاس کے شرکا نے 12 اپریل سے ہزارہ صوبہ کی تحریک چلانے اور اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے