ٹینس اسٹار, دو مرتبہ, ویمبلڈن چمپیئن پیٹر کوویٹوا پر, چھری کے, وار

ٹینس اسٹار دو مرتبہ ویمبلڈن چمپیئن پیٹر کوویٹوا پر چھری کے وار

جمہوریہ چیک: جمہوریہ چیک کی علاقائی عدالت کے ترجمان ایوا اینگیالوسی کا کہنا تھا کہ دو مرتبہ کی ویمبلڈن چمپیئن پیٹرا کوویٹوا پر حملہ آور نے دو مرتبہ چھری کے وار کیے تھے اور انہیں 8 سال کی قید سنائی گئی ہے

پیٹراکوویٹوا کے بائیں بازو پردسمبر 2016 میں اس وقت شدید زخم آئے تھے جب ان کے فلیٹ پر ایک حملہ آور نے چھریوں سے انہیں نشانہ بنایا تھا حالانکہ وہ بائیں بازو سے کھیلتی ہیں تاہم عدالت نے ان کے حملہ آور کی شناخت ریڈم زونڈرا کے نام سے کی۔
ٹینس اسٹار نے حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘ہر طرف خون تھا اور پولیس کے پاس موجود فوٹو میں حملہ آور کو فوری شناخت کرلیا ہے’۔
عدالت کے ترجمان ایوا اینگیالوسی کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد فوری طور پر کسی فریق نے اپیل دائر نہیں کی ہے لیکن دونوں فریق اپیل کا حق رکھتے ہیں۔
پیٹرا کویٹووا نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ آج میرے اپارٹمنٹ پر ایک شخص نے چھری سے مجھ پر حملہ کیا تھا’۔
ان کا کہنا ہے کہ ‘میں نے اپنا دفاع کیا جس کے باعث میرے بائیں ہاتھ پرشدید زخم آگئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے بچ گئی ہوں’۔
پیٹرا کوویٹوا اس حملے کے بعد کئی ماہ تک ٹینس سے باہر ہوگئی تھیں اور مئی 2017 میں واپسی کی تھیں۔
کوویٹوا اس وقت ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبرپر ہیں اور آسٹریلین اوپن 2019 کے فائنل تک رسائی کی تھی جہاں انہیں نیاومی اوساکا سے 7-6، 5-7 اور 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے