اسلام آباد : پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن ، 8 افغانیوں سمیت 49 افراد گرفتار

اسلام آباد : پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران افغانیوں سمیت 49 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا اور بڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔

تھانہ ترنول پولیس نے رینجرز اور حساس اداروں کے ہمراہ ڈورے گاؤں، ڈھوک پراچہ، مدینہ ٹاؤن، سرائے خربوزہ اور ملحقہ علاقوں میں علی الصبح گرینڈ سرچ آپریشن کیا ۔ کئی گھنٹے طویل کارروائی کے دوران 49 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ، جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کیں ۔ گرفتار افغانیوں کو نامعلوم مقام جبکہ دیگر افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

پشاور: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نویں دور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے