فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی ضمانتوں کے خلاف اپیل دائر کی تھی

آشیانہ اسکیم میں فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل بھی دائر کی تھی۔عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس نے ان اپیلوں پر آرٹیکلز اور نمبر غلط درج ہونے پر اعتراض عائد کرکے انہیں واپس کردیا۔
رجسٹرار آفس نے نیب کو ہدایت کی کہ وہ ان اعتراضات کو دور کرے۔
14 فروری 2019 کو لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ ہی ان کی رہائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شہباز شریف کی رہائی عمل میں آئی تھی۔
ساتھ ہی عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیے گئے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت بھی منظور کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے