میگا, منی لانڈرنگ, اور, جعلی بینک, اکاؤنٹس کیس

میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس

اسلام اباد: مذکورہ مقدمے کی سماعت کراچی کی بینکنگ کورٹ میں کی جارہی تھی جو اب احتساب عدالت میں منتقل ہوچکی ہے

احتساب عدالت کے رجسڑرار نے بینکنگ کورٹ سے منتقل کئے جانے والے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اسے احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی عدالت میں منتقل کردیا۔
جس کے بعد احتساب عدالت کے جج اس کیس میں نامزد آٹھوں ملزمان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی جس کے بعد احتساب عدالت باقاعدہ طور پر جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا آغاز کرے گی۔
دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی اس سے متعلقہ مقدمے کی سماعت کررہے ہیں جس میں نامزد ملزمان آفتاب میمن، محمد بشیر، عبدالجبار، نجم زمان اور حسن میمن کو ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کےحوالے کردیا گیا۔
یہ تمام افراد 28 مارچ تک کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔
اس سے قبل 20 مارچ کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پارک لین اسٹیٹ کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیانات قلم بند کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسلام آباد: بلوچستان میں تقریباً 30 فیصد گھرانے فاقے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے