مقامی اخبارات ,کے پہلے صفحے, پر ’سلام‘ لکھ کر, شائع کیا گیا

مقامی اخبارات کے پہلے صفحے پر ’سلام‘ لکھ کر شائع کیا گیا

نیوزی لینڈ: اخبار ’دی پریس‘ کرائسٹ چرچ، جنوبی آئسلینڈ کے ’پریمیئر ڈیلی اخبار‘ اور دیگر ویب سائٹ نے اپنے پہلے صفحے پر عربی زبان میں ’سلام‘ لکھ کرشائع کیا جس کے ساتھ انگریزی ترجمہ بھی تحریر کیا ہے

عربی میں ’سلام‘ لکھنے کے ساتھ ہی انگریزی میں اس کا ترجمہ ’امن‘ بیان کیا ہے۔
دی ڈومینیئن پوسٹ نے پہلے صفحے پر سانحہ کرائسٹ چرچ کے تمام شہداء کے نام تحریر کیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا وقت واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آج یاد کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں اسٹوڈیو میں موجود اینکرز بھی اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے اقدامات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈال رہے ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ میں غیر مسلم خواتین حجاب پہن کر اسکول اور دفاتر جارہی ہیں اور حجاب پہنے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن: اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے