محض ایک, واقعہ نہیں, یہ مغرب میں آنے والی, اسلامو فوبیا, کی لہر کا, غماز ہے

محض ایک واقعہ نہیں یہ مغرب میں آنے والی اسلامو فوبیا کی لہر کا غماز ہے

او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مغرب میں مقبول سیاست میں مسلمان مخالف جذبات ابھارنا خطرناک رجحان ہے احترام اور برداشت کے کلچر کی جگہ تعصب اور نکال باہر کرنے کا بیانیہ لے رہا ہے

انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ سانحہ ایک جنونی سے سرزد ہونے والا محض ایک واقعہ نہیں یہ مغرب میں آنے والی اسلامو فوبیا کی لہر کا غماز ہے، اس واقعہ پر عالمی رائے قائم ہوئی جبکہ اس سے خطرناک رجحانات کی سنگینی کا بھی پتا چلتا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے متنوع اور کثیرالقومی معاشرے کی اقدار پر حملہ کیا یہ نسلی بالادستی کی قابلِ مذمت سوچ پر معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش ہے۔
او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی غم کی کیفیت میں یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، یہ دلخراش سانحہ دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کے لیے رنج و الم کا باعث بنا۔
15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر ہونے والے واقعے کے بعد ہم سب یہاں جمع ہوئے۔
یہ واقعہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دانستہ برتے جانے والے تعصب کی معراج ہے یہ مرض نہیں بلکہ اس کی علامت ہے خطرناک اور سرایت کر جانیوالے موذی مرض کی جھلک ہے۔
مسلمان جہاں اقلیت میں ہیں انہیں خاص طور پر منفی انداز سے پیش کیا جارہا ہے، مسلمانوں کے خلاف نسلی تعصب کو ہوا دی جارہی ہے اور انہیں سفید فام پر بوجھ قرار دے کر نسلی تعصب کو ابھارا جارہا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی مقامات اور علامات پر حملوں کے ساتھ ساتھ اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر نفرت پھیلائی جارہی ہے اور دانستہ توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کرائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والی آبادی کے راستے میں دیواریں اور رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں جبکہ پردے پر پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مغرب میں مقبول سیاست میں مسلمان مخالف جذبات ابھارنا خطرناک رجحان قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ احترام اور برداشت کے کلچر کی جگہ تعصب اور نکال باہر کرنے کا بیانیہ لے رہا ہے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سانحہ میں 50 بے گناہ انسان شہید ہوئے جس میں سے 9 پاکستانی ہیں جو اپنی برادری میں عزت و وقار کی علامت تھے۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں دوسرے, مرحلے کیلئے, ووٹنگ جاری

انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے