کرائسٹ چرچ کے 26 شہداء کوآج نمازجمعہ کے بعد, میموریل, پارک میں, سپرد خاک

کرائسٹ چرچ کے 26 شہداء کوآج نمازجمعہ کے بعد میموریل پارک میں سپرد خاک

نیوزی لینڈ: سانحہ کرائسٹ چرچ کے 26 شہداء کو میموریل پارک میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ میں پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹرعبدالمالک اورڈپٹی ہائی کمشنرمعظم شاہ بھی شریک ہوئے

مختلف مذاہب کے لوگ مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے جمع ہوئے جہاں ہرآنکھ اشک بارنظرآئی۔
نمازجمعہ کے بعد 9 میں سے 7 پاکستانی شہدا کی تدفین بھی میموریل پارک میں کردی گئی ہے جبکہ کراچی کے سید اریب احمد کی نمازجنازہ کرائسٹ چرچ میں ادا کی گئی اوران کی میت اگلے ہفتے پاکستان لائی جائے گی۔ سپرد خا ک کئے جانے والے پاکستانیوں میں نعیم راشد، طلحہ راشد اورسید جہاں داد علی بھی شامل ہیں۔ اس موقع پران کے لواحقین موقع پرموجود تھے۔
پولیس نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کی شناخت کا عمل گزشتہ روزمکمل کرکے لواحقین کو آگاہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن: اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے