ترکی کے جنوب مغربی, حصے, میں 5.5 شدت کا, زلزلے میں, 3 افراد, زخمی

ترکی کے جنوب مغربی حصے میں 5.5 شدت کا زلزلے میں 3 افراد زخمی

انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی حصے میں 5.5 شدت کا زلزلے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 34 منٹ پر ڈینیزلی صوبے کو متاثر کیا۔
تاہم اس کا مرکز صوبے کے جنوبی حصے میں ضلع ایسی پایم میں 11.36 کلومیٹرز گہرائی میں تھا۔
یورپین زلزلہ کوہ پیما سروس (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 تھی جبکہ ترکی کے کاندلی آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
ای ایم ایس سی کا کہنا تھا کہ 10 کلو میٹر گہرائی میں آنے والے اس زلزلے نے ایسی پایم کے 8 کلو میٹر جنوبی حصے کو متاثر کیا۔ ڈینیزلی کے گورنر کا کہنا تھا کہ زلزلے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا کہ زلزلے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے لیکن کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گورنر حسن کراہن کا کہنا تھا کہ اینٹیں گرنے یا گیلری سے چھلانگ لگانے کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ زلزلے نے کچھ گھروں کو بھی تباہ کردیا، جس میں زیادہ تر مٹی کی اینٹوں سے تعمیر شدہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں دوسرے, مرحلے کیلئے, ووٹنگ جاری

انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے