احسن اقبال, کے خلاف, توہین عدالت کی, درخواست, مسترد

احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی

درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈیم بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ ہے، لیکن احسن اقبال نے کہا کہ میاں ثاقب نثار نے اربوں روپے کی تشہیری مہم کی، وہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف بیان بازی سے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ڈیم فنڈ کی مہم پر خرچ ہونے والی رقم وصول کرنے کا بھی کہا ہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ احسن اقبال سیاسی جماعت کا رکن ہے وہ سیاست نہیں کرے گا تو کیا کرے گا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ اب تک کیا محنت ہوئی ہے کیا ڈیم بن گئے ہیں، موصوف باہر پہنچے ہیں سنا ہے پی ٹی آئی کے تین ایم این اے بھی ساتھ ہیں، ایسا کچھ ہو گا تو لوگ پھر باتیں تو کریں گے، سنا ہے بیرون ملک فنڈ ریزنگ کے دوران انکے سامنے کسی نے جوتا بھی رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

منی لانڈرنگ اور کرپشن ثابت نہ ہوئی تو عمران خان کو معافی مانگنا پڑے گی

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں نے جو بھی کیا پاکستان اور ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے