افریقہ: فوجی کیمپ پر حملہ 21 فوجی ہلاک

افریقہ: فوجی کیمپ پر حملہ 21 فوجی ہلاک

مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے موپتی میں فوجی بیس پر نامعلوم کار اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے حملے میں 21 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ایک منحرف فوجی آقا موسیٰ کے عسکری گروپ سے ہو سکتا ہے۔ آقا موسیٰ مالی کی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے فوج سے علیحدگی اختیار کر کے اپنا ایک عسکری گروپ قائم کر رکھا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی حمایت یافتہ مسلح افواج نے منحرف فوجیوں کے گروہ کے حملے کو پسپا کردیا تاہم اس حملے میں ہونے والا جانی و مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہے، منحرف گروپ کے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مالی میں مختلف باغی گروہ مسلح جدوجہد کررہے ہیں جس کے باعث امن عامہ کی صورت حال نہایت مخدوش ہے جب کہ منحرف فوجی کرنل آغا موسیٰ کے عسکری گروپ کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

روس: موڈ خراب ہونے پر ماں نے دو سالہ بیٹی کو 9 ویں فلور سے نیچے پھینک دیا

یہ بھی پڑھیں

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن: اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے