پرویزمشرف علیل, ہیں جن کی, عدم موجودگی, میں بیان, ریکارڈ نہیں, کیا جاسکتا

پرویزمشرف علیل ہیں جن کی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا

اسلام آباد: منگل کو جسٹس طاہرہ صفدرکی سربراہی میں 3رکنی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی

عدالت نے پرویزمشرف کےوکیل سلمان صفدرکا وکلالت نامہ منظورکیا ۔
عدالت نے پرویزمشرف کا بیان ویڈیولنک یا کمیشن کے ذریعے ریکارڈ کرانے پروکیل اوراستغاثہ سے معاونت طلب کی جس پرپرویزمشرف کے وکلاء نے مخالفت کرتےہوئے موقف اپنایاکہ پرویزمشرف علیل ہیں جن کی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا ۔
وکیل استغاثہ نے دلائل دیئے کہ پرویزمشرف بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتے توقانون کا راستہ روکا نہیں جاسکتا، عدالت کارروائی کوآگے بڑھایا جائے ۔
وکیل پرویزمشرف نے مؤقف اپنایا کہ پرویزمشرف کی عدم موجودگی میں 8 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے تاہم عدالت نے کہاکہ گواہوں کے بیانات پرویزمشرف کی موجودگی میں ریکارڈ ہوئے ۔
سنگین غداری کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسلام آباد: بلوچستان میں تقریباً 30 فیصد گھرانے فاقے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے