عامرلیاقت, کی, طبیعت اچانک, بگڑ گئی

عامرلیاقت کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

کراچی:عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبٰی عامر نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت کی طبیعت پیر کے روز اچانک خراب ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے کر جانا پڑا

عامر لیاقات کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال لے کر جانا پڑا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دی، لیکن عامر لیاقت نے ضد کی کے انہیں ہسپتال میں نہیں رہنا اور وہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔ سیدہ طوبٰی نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
عامر لیاقات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ عامر لیاقات کے دادا بہت مشہور صحافی رہے ہیں جن کے نام پر پاکستان کا سب سے بڑا صحافتی اعزاز بھی دیا جاتا ہے۔
عامر لیاقات ٹی وی میزبان بھی ہیں اور ان کے بہت سے چاہنے والے پاکستان اور پوری دنیا میں موجود ہیں، انہیں دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس

قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس

کراچی: حکومتی، سیاسی اور دیگر شخصیات کی سیکیورٹی پر پولیس ہیڈ کوارٹر سے اہلکار تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے