تھر کول ,سے بجلی, کی پیداوار, شروع, ہوگئی

تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی

تھرپارکر: نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں اور جشن منایا

چیئرمین سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی خورشید جمالی نے کہا کہ تھر میں 330 میگا واٹ بجلی گھر نے پیداوار شروع کردی اور 330 میگا واٹ کا ایک اور یونٹ چند دن میں پیداوار شروع کرے گا۔
خورشید جمالی نے کہا کہ منصوبے پر کام کا آغاز اپریل 2016 میں ہوا تھا اور 3 جون کو دونوں یونٹس کمرشل پیداوار کا آغاز کریں گے۔
اینگرو کول مائنز کمپنی کے مطابق کوئلے سے بجلی بنانے کا ٹارگٹ ہدف سے تین ماہ قبل حاصل کرلیا، ابتدائی طور پر 330 میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کردی ہے، بجلی کی پیداوار کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔
ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی نے کہا کہ تھر کے 21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 اسکوائر کلو میٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے، تھر میں پائے جانے والے 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہے اور صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقدار 2 ارب ٹن ہے۔
دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔
یاد رہے کہ تھرکول منصوبے کا آغاز 2011 میں سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ہوا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد 2020 تک دو ہزار میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس

قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس

کراچی: حکومتی، سیاسی اور دیگر شخصیات کی سیکیورٹی پر پولیس ہیڈ کوارٹر سے اہلکار تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے