ناموس رسالت, کی خفاظت, ہمارا اولین, فرض ہے

ناموس رسالت کی خفاظت ہمارا اولین فرض ہے

چارسدہ: قوم پر ناجائز اور نااہل حکمران مسلط کئے گئے ہیں،اسلام اور دین کی بات کرنے والوں کو آج شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

پریس کلب کے صحافیوں نے بائیکاٹ کیا،تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ میں جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت، دینی مدارس اور مساجد کا تخفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کے کوششیں ہو رہی ہیں اور دینی مدارس کا اختیار حکومت اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کر رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، ملک میں قادیانیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور وطن عزیز کی معیشت قادیانیوں کے حوالے کی جا رہی ہے، موجودہ حکومت کو عوام کامینڈیٹ حاصل نہیں، عمران خان کو مخصوص قوتوں نے قوم پر مسلط کیا ہے۔
ملین مارچ میں تاحد نگاہ انسانوں کا سمندر ہم پر عوامی اعتماد کامظہر ہے،مشکل حالات کے باوجود سیاسی اور مذہبی جدوجہد جاری رکھیں گے،عمران خان کے نااہل وزراء اللہ کے بعد عمران خان کو بڑا لیڈر قرار دے رہے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، انہوں نے کرائسٹ چرچ واقعہ اور افغان فورسز کے ہاتھوں آٹھ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہاکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،در یں آثنا جے یو آئی کے رہنماوں کے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان کے کوریج سے بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے