ایمرجنسی, کے, نفاذ کے خلاف منظور, کردہ, قرار داد کو, ویٹو کردیا

ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف منظور کردہ قرار داد کو ویٹو کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں پہلی بار اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے کانگریس کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف منظور کردہ قرار داد کو ویٹو کردیا

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کانگریس نے ایمرجنسی کے خلاف قرارداد منظور کر کے امریکیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا لہذا قوم کے مفادات کی حفاظت کی خاطر میں نے اپنا اولین فرض نبھاتے ہوئے قرارداد ویٹو کی ہے۔ کانگریس قرار داد منظور کرنے میں آزاد ہے اور میرا فرض اسے ویٹو کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس کی جانب سے من چاہے فنڈز کے اجراء کی منظوری نہ دینے پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی جس کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی کانگریس نے ایمرجنسی ختم کرنے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرالیا تھا۔
امریکا میں وسط مدتی الیکشن کے بعد امریکی کانگریس میں اپوزیشن جماعت کی اکثریت ہوجانے کے بعد صدر ٹرمپ کو اپنے متنازعہ اقدامات کو آئین کا سہارا دینے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی تازہ مثال میکسیکو دیوار کی تعمیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن: اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے