منی لانڈرنگ, سے قومی, خزانےکونقصان, نہیں, پہنچا

منی لانڈرنگ سے قومی خزانےکونقصان نہیں پہنچا

کراچی: سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کے خلاف ایف آئی آرمنی لانڈرنگ کےتحت ہے، ان کے خلاف مقدمہ ملکی مفادکےخلاف نہیں، منی لانڈرنگ سےقومی خزانےکونقصان نہیں پہنچا، یہ پرائیویٹ لوگوں کا معاملہ ہے

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہمارامؤقف ہےمقدمےمیں نیب قوانین لاگونہیں ہوتے، فیصلے میں یہ واضح ہےسپریم کورٹ کی ہدایت پرمقدمہ منتقل ہوا، طے ہونا باقی ہےمقدمہ نیب کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔
آصف زرداری کے وکیل نے کہا عبوری ضمانت کے حلف نامہ بنا لئے ہیں، موکل سے مشاورت کرکے درخواستیں فائل کریں گے ، ہائی کورٹ سے استدعا کیبینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بینکنگ کورٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ مقدمہ منتقل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

معذور افراد, کو 5 فیصد کی, کم ترین شرح سود, پر رعایتی, قرض دینے, کا فیصلہ

معذور افراد کو 5 فیصد کی کم ترین شرح سود پر رعایتی قرض دینے کا فیصلہ

کراچی: ایس بی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بینک نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے