یورپی یونین, سے انخلاء کی, مدت میں 30 جون, تک توسیع, کے لیے, درخواست

یورپی یونین سے انخلاء کی مدت میں 30 جون تک توسیع کے لیے درخواست

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں آرٹیکل 50 کے نفاذ میں وزیراعظم تھریسامے کی مشروط توسیع کی قرارداد کے حق میں 412 جب کہ مخالفت میں 202 ووٹ ڈالے گئے

آرٹیکل 50 کی توسیع میں منظوری سے یورپی یونین سے اخراج کے لیے طے شدہ تاریخ 29 مارچ میں توسیع یورپی یونین کے ممالک کی رضامندی سے مشروط ہوگی۔
اس قرار داد میں وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل پر تیسری بار ووٹنگ کی تجویز بھی شامل ہے، جس کے تحت بریگزٹ ڈیل 20 مارچ تک منظور ہو جائے تو انخلاء کے عمل کو مزید 3 ماہ کی توسیع کے بعد 20 جون تک موخر کیا جاسکتا ہے، تاہم نامنظوری کی صورت میں بھارتی وزیراعظم یورپی یونین سے 2 سال تک آرٹیکل 50 کو توسیع دینے کا مطالبہ کریں گی۔
لیبر پارٹی کی آرٹیکل پچاس کے نفاذ میں توسیع کی قرار داد اور متبادل بریگزٹ پلان کی قرار داد بھی مسترد کردی گئی ہے، اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کے حق میں 302 اور مخالفت میں 318 ووٹ پڑے، تاہم اس معاملے پر 20 مارچ تک مکمل صورت حال واضح ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں دوسرے, مرحلے کیلئے, ووٹنگ جاری

انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے