بریگیڈیئر (ر) اسد منیر, نے, خود کشی, کرلی

بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کرلی

 اسلام آباد: گزشتہ روز ہی سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی

آج اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے علاقے سے بریگیڈئیر اسد منیر کی لاش ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد منیر کی لاش نجی فلیٹ سے ملی جو پنکھے سے جھول رہی تھی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا تاہم اسد منیرکے بھائی نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا جس پر لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کے مطابق بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خودکشی کی اور اب ان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خود کشی سے قبل نیب کی ناانصافی پر چیف جسٹس کو خط بھی لکھا تھا، اس کے علاوہ سی ڈی اے سے ہٹائے جانے کے 6 سال بعد ان کا نام وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں ڈالا جس پر انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بریفنگ, دفتر خارجہ, کے, بجائے پارلیمنٹ میں, دی جائے

بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے