بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام

ایف سی ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے نولہ کے علاقے میں آپریشن کیا جہاں سے 1800 کلو گرام دھماکا خیز مواد، 150 دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) اور بڑی مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان فرنٹئیر کور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی تھی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بعد ازاں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کےلیے بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے افغان خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز

کوئٹۃ: کراچی کے بعد سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز ہوگیا،اسلام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے