پی آئی اے, کو امریکی سرزمین تک, براہ راست رسائی, دلانے میں, مدد کی, یقین دہانی

پی آئی اے کو امریکی سرزمین تک براہ راست رسائی دلانے میں مدد کی یقین دہانی

کراچی: وآن ویگنر نے یہ یقین دہانی پی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کرائی، جس میں ایئر مارشل ارشد ملک نے ان سے درخواست کی کہ وہ نیویارک، ہاؤسٹن اور شکاگو سمیت دیگر امریکی شہروں میں پی آئی اے کی براہ راست فلائٹس کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں

سیکیورٹی خدشات کے سبب پاکستان سے اڑنے والی کسی بھی براہ راست فلائٹ کو امریکا اپنی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا، اکتوبر 2017 میں پی آئی اے نے بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات اور اخراجات میں کمی کے لیے امریکا جانے والی اپنی فلائٹس کو معطل کردیا تھا۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئرمارشل ملک نے جوآن ویگنر اور ان کی ٹیم کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزٹ روٹ سے امریکا اڑان بھرنا معاشی لحاظ سے ناقابل عمل ہے جبکہ انہوں نے نئے طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کے پی آئی اے کے منصوبے کے حوالے سے بھی امریکی وفد کو آگاہ کیا۔
پی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہیں اور کینیڈا و یورپی ممالک کی متعلقہ ایوی ایشنز اور سیکیورٹی ایجنسیز نے اس پیشرفت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے امریکی وفد کو سرٹیفکیٹ کے حصول اور آئی اے ٹی اے آپریشنل سیفٹی آڈٹ اور دیگر ایجنسیوں کی منظوری سے بھی آگاہ کیا۔
ویگنر نے پی آئی اے کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کے حل اور پاکستانی طیاروں کی امریکا میں براہ راست فلائٹ کے سلسلے میں متعلقہ امریکی محکمے سے بات کریں گی

یہ بھی پڑھیں

معذور افراد, کو 5 فیصد کی, کم ترین شرح سود, پر رعایتی, قرض دینے, کا فیصلہ

معذور افراد کو 5 فیصد کی کم ترین شرح سود پر رعایتی قرض دینے کا فیصلہ

کراچی: ایس بی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بینک نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے