امیر اور, غریب آدمی, کے لئے, الگ الگ, انصاف نہیں, ہونا چاہیے

امیر اور غریب آدمی کے لئے الگ الگ انصاف نہیں ہونا چاہیے

اسلام آباد: بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور جو حکومت یہ سمجھے کہ عدالت کےبغیر اصلاحات آسکتی ہیں تو ایسا ممکن نہیں

لوگ بڑے عہدوں پر رہے لیکن وہ اپنے گھروں کو ہی خوبصورت بناتے رہے بار کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی، پاکستان کے حالات بہتری کی جانب آرہے ہیں، پاکستان کے ہر طبقے نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنا خون دیا، وکلا نے بھی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں، ہال کا نام شہدا کے نام پر رکھنے پر وکلا کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
ہمارے ملک میں امیر کے لیے جیل فائیو اسٹار ہوٹل جب کہ غریب کے لیے گھر بھی جیل ہے، وزیراعظم ہاؤس کو اتنی بڑی جگہ پر بنا دیا گیا ہے، 11سو کنال میں بنے وزیراعظم ہاؤس کو کم کرنے کی جب بات کی جاتی ہے تو اعتراض کیا جاتا ہے، امیر اور غریب آدمی کے لئے الگ الگ انصاف نہیں ہونا چاہیے، ججز بھی روایتی سوچ میں پڑے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کرپشن روکنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، انتقامی سیاست کی بات کرنے والے محض الزام تراشیاں کر رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر مقدمات بنائے۔ بلاول کہتے ہیں کہ جیل بھرو تحریک شروع کررہے ہیں، سندھ میں تو تحریک کی بھی ضرورت نہیں ویسے ہی جیل بھرنے والی ہے۔ لگتا ہے سندھ کی قیادت خود ہی جیلوں میں آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے