ادھار تیل, کی فراہمی کا, معاہدہ تکمیل, تک نہیں, پہنچ پائیگا

ادھار تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائیگا

اسلام آباد: غالب امکان ہے کہ یواے ا ی سے ادھار تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائیگا لیکن حکومت نے رواں مالی سال کے لیے بیرونی ادائیگیوں کیلیے ضروری متبادل انتظامات کرلیے ہیں

متحدہ عرب امارات کی طرف سے 3.2ارب ڈالرکے ادھار تیل فراہمی کے معاہدے کی منسوخی کی وجوہات کا فورا علم نہیں ہوسکا، یو اے ای نے پچھلے ماہ مشترکہ وزارتی کمشن سطح کی طے شدہ میٹنگ بھی منسوخ کردی تھی۔ یواے ای کی طرف سے 3.2ارب ڈالرکے ادھار تیل کی فراہمی کا معاہدہ دسمبرمیں پاکستان کو دی جانیوالی 6.2ارب ڈالرکی مجموعی امداد کا حصہ تھا۔
متحدہ عرب امارات دوارب ڈالر پہلے ہی سٹیٹ بنک کے پاس رکھوا چکا ہے جبکہ ایک ارب ڈالر جلد ملنے کا امکان ہے۔ یواے ای کی طرف سے ادھار تیل کی فراہمی کامعاہدہ منسوخ کرنا وزارت خزانہ کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے، جو سعودی عرب، یو اے ای اور چین کی طرف سے ملنے والی 14.5ارب ڈالر امداد کی بدولت مالی خسارہ کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ڈاکٹرخاقان نجیب کا کہنا تھا کہ انٹرنیشل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن(آئی ٹی ایف سی) کی طرف سے ایک بلین ڈالر کی امداد کا انتظام پہلے ہی کرلیاگیا تھا، جو یو اے ای کی طرف سے ادھار تیل فراہمی معاہدے کی ممکنہ منسوخی یا تاخیر کے اثرات کوکم کر دیگی۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے