گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا

پی ایس ایل 4 کوالیفائنگ میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے187رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سرفراز الیون کی پہلی وکٹ تین کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں واٹسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، وکٹ کے دوسرے جانب کھڑے کھلاڑی احسن علی نے بھی بھرپور انداز سے ساتھ دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کی اننگز دیکھ کر ایسا معلوم ہورہا تھا کہ زلمی کو جیت کے لیے بڑا ہدف دے گی مگر وہاب ریاض نے واٹسن کو 71 کے انفرادی جبکہ 114 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا تو اُس کے بعد لائن لگ گئی، بعد ازاں احسن علی 46 اور روسو گیارہ کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

کامران اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور 165 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کپتان سرفراز احمد بھی 173 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واٹسن 71 اور احسن علی 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کے کامیاب باؤلر رہے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایلیمنٹر میچ میں ایک اور موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کراچی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے